اج ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟

سچ ٹی وی  |  Jul 13, 2024

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش متوقع ہے، اس دوران کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج سندھ کے ساحلی اضلاع کے چند مقاما ت پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے معمولات متاثر رہے، بارش کی وجہ سے کئی شہروں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

لاہور، شیخوپورہ اور لیہ میں حادثات میں4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More