نائیجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے امتحان دینے والے 16 طلبہ سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی نائجیریا میں پلییٹو اسٹیٹ میں اسکول کی عمارت گرنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 154 سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں 132 بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے ، دیگر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سوات کی تحصیل مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گر گئی ، 19 بچے زخمی
حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم ہیں۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پلیٹیو اسٹیٹ کے جوس نارتھ ڈسٹرکٹ میں سینٹ اکیڈمی اسکول کے کلاس رومز کی چھت سر پر گرنے کے بعد پھنسے ہوئے طلبہ ملبے کے نیچے سے مدد کے لیے پکارتے رہے۔