جاپان، روزانہ ہنسنے کا قانون نافذ

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

ٹوکیو: جاپان کے شہر یاماگاتا میں مقامی حکومت نے روزانہ ہنسنے کا قانون نافذ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے شہر یاماگاتا میں ایک منفرد قانون منظور کر لیا گیا۔ جس پر عمل کرتے ہوئے شہری دن میں ایک بار ہنسنے کے پابند ہوں گے۔

اس قانون کے تحت رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لیے روزانہ کم از کم ایک بار ہنسیں۔

یہ نیا قانون گزشتہ دنوں نافذ کیا گیا جو کہ ایک مقامی یونیورسٹی کی تحقیق پر مبنی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے روزانہ ہنسنا اچھی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں موجود کمپنیز اور آفسز پر بھی زور دیا گیا ہے کہ کام کرنے والی جگہوں پر ایسا ماحول بنایا جائے جہاں ملازمین ہنس اور مسکرا سکیں۔

روزانہ ہنسنے کے علاوہ اس قانون کے تحت ہر مہینے کے آٹھویں دن کو رہائشیوں کی ہنسی کے ذریعے صحت کو فروغ دینے کے دن کے طور پر بھی منایا جائے گا۔

دوسری جانب کچھ سیاست دانوں کی طرف سے اس قانون کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ یہ لوگوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہنسنا یا نہ ہنسنا بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More