حکومت کا غریب گھرانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Jul 12, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان کردیا جبکہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا کے غریب گھرانوں کو مفت سولرپینل دینے کا منصوبہ تیار ہوگیا، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے غور وخوض جاری ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں ایک لاکھ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، منصوبے پرعملدرآمد کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

 

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ منصوبے کو بینک کے ذریعے یا براہ راست شروع کیے جانے کے آپشنز زیر غور ہے، منصوبے کے لیے اچھے ونڈرز کو بھی تلاش کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More