چین نے 6 جی کمیونیکیشن کیلئے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک تیار کر لیا

ہم نیوز  |  Jul 12, 2024

بیجنگ: چینی ٹیلی کام انجینئرز نے 6 جی کمیونیکیشن اور انٹیلیجنٹ انضمام کے لیے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تجرباتی نیٹ ورک سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسیمنٹک کمیونیکیشن موجودہ 4جی انفراسٹرکچر پر 6جی کی ٹرانسمیشن صلاحیت حاصل کرسکتی ہے۔

بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز کی ٹیم نے گزشتہ روز ہونے والے ایک سیمینار میں اپنے اس تجرباتی نیٹ ورک کی تفصیلات پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز کو 10 ارب سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا

ٹیم کے مطابق نیٹ ورک نے صلاحیت، کوریج اور کارکردگی سمیت اہم مواصلاتی میٹرکس میں قابل ذکر 10 گنا بہتری حاصل کی ہے۔

ٹیم کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو تحقیقی اداروں کو تحقیق اور 6 جی جیسی اہم ٹیکنالوجیز کی ابتدائی مرحلے میں تصدیق میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More