آٹے کے بعد چاول کی فروخت پر بھی ایڈوانس اور ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

آٹے کے بعد چاول کی فروخت پر بھی ایڈوانس اور ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیا گیا۔

ڈسٹری بیوٹر یا ڈیلرز سے ٹیکس کی وصولی مینوفیکچرر اور کمرشل امپورٹر کریں گے۔ اعشاریہ ایک فیصد ٹیکس ڈسٹری بیوٹر، ڈیلرز سے وصول کیا جائے گا۔نان فائلر کی صورت میں ایڈوانس ٹیکس دو فیصد وصول کیا جائے گا۔

روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار، ڈالر، یورو، پاؤنڈ مزید مہنگے ہو گئے

ٹیکس خریدار سے فروخت شدہ پروڈکٹ کی رقم کے علاوہ وصول کیا جائیگا۔ ٹیکس کی رقم انکم ٹیکس فائلرکی ریٹرن فائل میں جمع کروائی جائے گی۔ٹیکس خریدارسے فروخت شدہ پروڈکٹ کی رقم کے علاوہ وصول کیا جائیگا، ٹیکس رقم انکم ٹیکس فائلرکی ریٹرن فائل میں جمع کروائی جائے گی۔

دفعہ 236 ایچ کے تحت ایڈوانس ٹیکس اعشاریہ 5 فیصد جمع کرانا ہوگا۔ نان فائلرایڈوانس ٹیکس کی صورت میں 2.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More