بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے تین درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ  11 ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جبکہ ضلع سلطان پور میں 7، ضلع چندولی  6  اور ضلع مین پوری میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے اتر پردیش اور اس سے ملحقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے پانچ دنوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More