دوران پرواز خاتون مسافر کا انتقال ، غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

 خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے کے باعث غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 569 دبئی سے بذریعہ بنکاک کولمبو جا رہی تھی کہ کراچی کے قریب بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

امارات ایئر لائن کا رواں سال 6 براعظموں سے 5 ہزار افراد بھرتی کرنے کا اعلان

ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی نے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی ، کراچی ائیرپورٹ پر پرواز کے اترنے پر سول ایوییشن اتھارٹی کی ٹیم نے مسافر خاتون کا معائنہ کیا تو اس وقت تک وہ انتقال کر چکی تھیں، بعدازاں پرواز میت کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More