’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں شاہ رخ خان نے میرا کردار کاپی کیا، توقیر ناصر کا دعویٰ

اردو نیوز  |  Jul 11, 2024

پاکستان کے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ان کا کردار کاپی کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یوٹیوب شو میں بات کرتے ہوئے توقیر ناصر نے دعویٰ کیا کہ ان کے ڈرامہ سیریل پرواز کے کردار اور شاہ رخ خان کے کبھی الوداع نہ کہنا میں کردار کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔

توقیر ناصر کہتے ہیں کہ ’ایک فلم شاہ رخ خان نے میری کی ہے۔ وہ پرواز ڈرامے کا سارا کردار ان نے ہو بہو کیا۔ میں اس بات کو سراہتا ہوں لیکن اس (شاہ رخ خان) کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کرن جوہر کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کی ٹانگ میں بھی لنگڑا پن ہے۔ یہ کردار پیچیدہ ہے کیونکہ اسے دو انتہاؤں میں سے ایک کو چننا ہے، جہاں وہ ایک کو پسند کرتا ہے اور دوسری طرف جہاں وہ پسند کیا جاتا ہے۔‘

توقیر ناصر نے مزید کہا کہ ’کبھی الوداع نہ کہنا کو تھوڑا فلمی انداز میں دکھایا گیا ہے لیکن اس کی کہانی ایک جیسی ہی ہے۔‘

خیال رہے کہ فلم کبھی الوداع نہ کہنا 2006 میں ریلیز ہونے والی رومانس ڈرامہ فلم تھی جس کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، امیتابھ بچن، پریتی زنٹا اور ابھیشیک بچن شامل تھے۔

اس فلم کی ہدایات کاری کرن جوہر نے کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More