ایران: حجاب کے قانون کی خلاف ورزی، ترکش ایئر لائنز کا دفتر بند

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں خواتین ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر حجاب کے قانون کی تعمیل سے انکار پر ترکش ایئرلائن کے دفتر کو سیل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکش ایئرلائنز کے عملے نے ایران میں لازمی قرار دیئے گئے اسکارف کو پہننے سے انکار کر دیا۔ پولیس کے انتباہ جاری کرنے کے باوجود ملازمین نے مزاحمت کی جس پر دفتر کو بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران میں حجاب قوانین سے متعلق کشیدگی اور مظاہرے جاری ہیں۔ ستمبر 2022 میں حجاب نہ پہننے پر گرفتار کی گئی 22 سالہ مہسا امینی کی دوران حراست ہلاکت کے بعد ایران بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔ یہ مظاہرے کچھ عرصے بعد ختم ہو گئے تھے لیکن بعض ایرانی خواتین نے اسکارف پہنے بغیر عوام کے سامنے آنے کا فیصلہ کر کے ملک کے نظام کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی نژاد روسی مکسڈ مارشل آرٹسٹ فائٹر جیف مونسن نے اسلام قبول کر لیا

خواتین ملازمین کی جانب حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر گزشتہ برسوں کے دوران ایرانی حکام نے دکانیں، ریستوران، فارمیسی اور دفاتر سمیت سینکڑوں کاروبار بند کیے ہیں۔

ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد خواتین کے لیے حجاب لازمی قرار دے دیا گیا تھا اور جو خواتین سر پر اسکارف نہیں پہنتیں یا انہیں غلط طریقے سے پہنتی ہیں انہیں جرمانے یا قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More