نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل :بے جا گفتگو مناسب نہیں،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

ہم نیوز  |  Jul 10, 2024

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قرآن و سنت نے نکاح طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت موثر انداز میں بیان کیا ہے۔

شریعت نے ان کی حدود و قیود کو واضح کر دیا ہے، سوشل میڈیا پر اس وقت جس طرح ان مسائل پر رائے زنی کی جارہی ہے نہایت غیر مناسب اور غیر اخلاقی ہے۔

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر3فیصدکی کمی ریکارڈ

اگر کسی مرد و عورت کو نکاح طلاق اور عدت کے حوالہ سے مسئلہ ہو تو اسے علماء اور طبی ماہرین کی آراء کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ شرعی مسائل ہیں اور ان کے بارے بے جا، بے سروپا اور فضول بحث و مباحثہ نہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں تعصب، تضحیک، تنقید، نفرت انگیزی اور تشدد پسندانہ طرز سے احتیاط کی جائے جو کہ ملک کی سلامتی کے لئے یقینا نقصان دہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More