کراچی: محرم سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری

سچ ٹی وی  |  Jul 10, 2024

کراچی پولیس نے محرم الحرم سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق محرم کے دوران پولیس کے 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق محرم کے دوران 1 ہزار 49 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 4 ہزار 664 مجالس ہوں گی، مجالس پر 4 ہزار 392 جبکہ جلوسوں پر 11 ہزار 628 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

کراچی پولیس ترجمان کے مطابق انتہائی حساس مقامات پر 1 ہزار 927 افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق محرم کی ڈیوٹی کےلیے ٹریفک پولیس کے 987 افسران اور جوان موجود رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More