آزاد کشمیر: مسافر جیپ دریا میں جاگری، 13 افراد جاں بحق

سچ ٹی وی  |  Jul 10, 2024

وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔

انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر گھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More