بارشوں کے حوالے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

سچ ٹی وی  |  Jul 10, 2024

آج سے 16 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب اورکشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو بارشوں کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 11 سے 15 جولائی کے دوران خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان جب کہ 12 سے 14جولائی کے دوران بلوچستان کے بعض مقامات بر بادل برس سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 12 اور 13 جولائی کو سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More