کابل: افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور پاکستان کے درمیان دوبارہ ثالثی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان عبوری حکومت نے پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دوبارہ ثالثی کی پیشکش کر دی۔افغان عبوری حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے پاکستان کی جانب سے پیغام آیا تو ٹی ٹی پی اور پاکستان کے درمیان دوبارہ ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پر حملہ جارحیت ہو گی اور اس سے نفرت بڑھے گی۔ ہمارا پاکستان سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ 30 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، پینٹاگون ترجمان
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے پاس ثبوت ہیں تو ہمیں دیں ہم خود پاکستان مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے آپریشن عزم استحکام کے تحت سرحد پار افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔