حکومت نے تعطیلات کا اعلان کر دیا

سچ ٹی وی  |  Jul 09, 2024

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 9 محرم 16 جولائی اور10 محرم 17 جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب شہرِ قائد میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More