امریکا میں سمندری طوفان بیرل نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ، طوفان کے باعث ایک ہزار سے زیادہ فلائٹس بھی متاثر ہوئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیر کی صبح امریکا کی جنوبی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے تیز ہواؤں اور 38 سینٹی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔
سمندری طوفان ریمل نے بنگلادیش اور بھارت میں تباہی مچادی، 16 افراد ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 30 لاکھ کے قریب افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
طوفان کی وجہ سے پیر کو ہیوسٹن ائیرپورٹ پر 1100 فلائٹس متاثر ہوئیں، تیز ہواؤں سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔
اسلام آباد میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مسلح افواج سے مدد لینے کا فیصلہ