برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر کراچی میں ریلی کا انعقاد

سچ ٹی وی  |  Jul 09, 2024

صوبائی دارلحکومت کراچی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں شہید برھان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقعہ پر ایک ریلی نکالی گئی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریلی میں پاکستان کی سیاسی،مذہبی اور سماجی جماعتوںکے رہنمائوں سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔ ریلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء ایڈوکیٹ پرویز احمد، اعجاز رحمانی،راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی بھی شامل تھے۔

ریلی کے شرکاء نے کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک مارچ بھی کیا۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی، متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق، جماعت اسلامی کے پرویز ، راجہ اظہر، مفتی عثمان ، سلیم الیاس، عبدالرحمن، فلسطینی فائونڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابو، ڈاکٹر مریم ، وزیر آزاد کشمیر امیر غفار لون،پیپلز پارٹی لائرزفورم کے صدر قاضی بشیر اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے برہان مظفر وانی کی تصاویر والے بینرز اٹھارکھے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More