حکومت نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی

سچ ٹی وی  |  Jul 09, 2024

 وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکو لیشن کے ذ ریعے سمری کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ‎ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More