قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، گیری کرسٹن محسن نقوی سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Jul 08, 2024

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے بعد پہلی مرتبہ لاہور پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق گیری کرسٹن آج صبح لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق پی سی بی کو تفصیلات فراہم کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کو چیئرمین محسن نقوی کی دعوت پر آئے ہیں، اس دوران ان سے قومی ٹیم کے مستقبل کے فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔ بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق گیری کرسٹن سے مشاورت اہم ہے۔

پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے، کوچنگ کیلئے بے تاب ہوں،جیسن گلیسپی

خیال رہے کہ گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی چیئرمین پی سی بی کو دے چکے ہیں۔ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More