پاکستان میں فی لیٹر دودھ فرانس اور آسٹریلیا سے بھی زیادہ مہنگا

ہم نیوز  |  Jul 08, 2024

پاکستان میں فی لیٹر دودھ کی قیمت آسٹریلیا اور فرانس سے بھی زیادہ مہنگی ہوگئیں۔

بلوم برگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے دنیا کے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد پاکستان میں دودھ کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں ڈبہ پیک دودھ کی قیمتیں سامنے لائی گئی ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کی قیمت 370 روپے ہے جبکہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یہی دودھ 342 روپے میں دستیاب ہے۔

وفاقی بجٹ کے بعد ٹیٹرا پیک دودھ کی نئی قیمتیں جاری

امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ ایمسٹرڈیم میں فی لیٹر دودھ 358 روپے میں دستیاب ہے جبکہ آسٹریلیا میں دودھ 3 سو روپےفی لیٹر مل رہا ہے۔

بلوم برگ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں 60 فیصد سے زائد بچے خون کی کمی کے امراض کا شکار ہیں۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مریض بچوں کی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More