پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی

ہم نیوز  |  Jul 08, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر اسٹاک ایجنٹ کے دفتر می آگ لگی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے 6 گاڑیاں طلب کی گئی ہیں ،ایدھی اور دیگر رضا کار اداروں کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عمارت میں موجود لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آگ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، آگ کس چیز سے لگی ، فوری طور پر یہ معلوم نہ ہو سکا۔

یاد رہے اسٹاک ایکسچینج میں صبح ساڑھے نو بجے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوتا ہے اور آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More