ٹماٹر کی فی کلو قیمت 450روپے تک پر پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بدین شہر میں ٹماٹر 400 روپے کلو اور دیہاتوں میں 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے، 2 ماہ بعد مقامی ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ملتان  میں  3روز کے دوران  ٹماٹر فی کلو 100روپے مہنگا ہوا، ملتان میں ٹماٹر250روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔

محکمہ ریلوے کا20 سے زائد ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ  میں ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 80سے 110روپے فی کلو مہنگا ہوا،سیالکوٹ میں ٹماٹر فی کلو 250روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب سکھر میں فی کلوٹماٹر 260روپے میں فروخت ہورہا ہے ، ٹماٹر مہنگے ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More