سندھ میں ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Jul 06, 2024

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے عوام کے لیے خوشخبری سنائی گئی ہے۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے جَلد ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان کیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ای وی ٹیکسی اور پنک ای وی ٹیکسی چلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ سندھ حکومت بہت جَلد ای ٹیکسی بھی شروع کرر ہی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس اور پیپلز الیکٹرانک بس سروس کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More