پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،100انڈیکس میں 196پوائنٹس کا اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 05, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکاروبار کا مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 196 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 80ہزار479 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 80 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔

گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 888 پوائنٹس تک پہنچا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 49 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے 19.32 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More