احمد علی بٹ حکومت پر برس پڑیں

سچ ٹی وی  |  Jul 04, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ حکومت کی جانب سے عائد بےجا ٹیکسز کے سبب سیخ پا ہوگئے، اداکارہ دنانیر مبین نے بھی ان سے اتفاق کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و میزبان نے حکومت کو اپنے ہی طنز ومزاح کے انداز میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کے 100 دن، فضائی سفر پر ٹیکس، پراپرٹی خرید و فروخت پر ٹیکس، کھانے پینے کی بنیادی اشیا پر ٹیکس، بجلی پر ٹیکس، اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکس، ٹیکس ادا کرنے پر ٹیکس۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ویلکم ٹو پاک - ٹیکس – تان‘

اداکار و میزبان کی انسٹااسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بعدازاں اداکارہ دنانیر مبین نے بھی ان سے اتفاق کرتے ہوئے ایک میم شیئر کی اور لکھا کہ کسی نے سچ ہی کہا تھا کہ ’پاک - ٹیکس – تان‘، بہت اچھا کہا، اتفاق کرتی ہوں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More