گلوسٹر شائر اور گلیمور گن کے درمیان کھیلا جانے والا کاؤنٹی کرکٹ کا دلچسپ ترین میچ برابر ہو گیا۔
گلوسٹر شائر نے گلیمورگن کو جیت کے لیے 593 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم گلیمورگن کی ٹیم آخری گیند پر 592 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
گلیمورگن کی جانب سے کپتان سیم نارتھیسٹ نے 187 رنز جبکہ مارنس لبوشین نے 119 رنز کی اننگ کھیلی۔
کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت ٹیموں کے ہمراہ تین ملکی ٹورنامنٹ کا خواہشمند
گلوسٹرشائر نے پہلی اننگ میں 179 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 610 رنز بنائے تھے جبکہ گلیمورگن نے پہلی اننگ میں 197 اور دوسری اننگ میں 592 رنز بنائے۔