لاہور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، مون سون بارشوں کی نوید سنا دی گئی

ہم نیوز  |  Jul 01, 2024

لاہور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔

لاہور سمیت مریدکے، گجرات، مری، ڈسکہ اور وزیر آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ لاہور میں بارش کے ساتھ تیز ہوا چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ 110 ملی میٹر بارش قرطبہ چوک میں ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی موجود ہے۔

آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

لارنس روڈ، وارث روڈ، قرطبہ چوک، جیل روڈ،ملتان روڈ پر بھی چوک یتیم خانہ، سمن آباد، سید پور اسٹاپ پر بارش کا پانی جمع ہے، بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، واسا ملازمین مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے آنے والے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں موجود ہے،آج سے لاہوراور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More