روہت شرما اپنی کپتانی میں دوسرا فائنل ہارنے پر شاید بارباڈوس کے سمندر میں چھلانگ لگا دیں: گنگولی

اردو نیوز  |  Jun 30, 2024

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل آج انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے انڈیا کے سابق کپتان ساروؤ گنگولی نے روہت شرما کی کپتانی کی خوب تعریف کی اور اُن کے حوالے سے ایک دلچسپ بیان بھی دیا۔

 سارو گنگولی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل ہارنے کی صورت میں شاید روہت شرما بارباڈوس کے سمندر میں چھلانگ لگا دیں۔

سارو گنگولی نے کہ کہ ’انہوں (روہت شرما) نے بغیر کوئی میچ ہارے دو ورلڈ کپ فائنل کھیلے ہیں۔ یہ چیز اُن کی کپتانی اور لیڈرشپ کی عکاسی کرتی ہے۔ جب میں بی سی سی آئی (انڈین کرکٹ بورڈ) کا صدر تھا تو وہ کپتان بنے۔‘'

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں کپتان بنانے میں بہت سا وقت لگا کیونکہ وہ کپتان بننے کو تیار نہیں تھے۔ مجھے ان کی کپتانی میں انڈین کرکٹ کی ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔‘

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ’میرے خیال سے وہ سات مہینوں میں دو ورلڈ کپ فائنل نہیں ہار سکتے۔ وہ اپنی کپتانی میں دوسرا فائنل ہارنے پر شاید بارباڈوس کے سمندر میں چھلانگ لگا دیں۔‘'

خیال رہے کہ انڈین ٹیم گزشتہ برس اپنے وطن میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ میں فائنل تک کوئی میچ نہیں ہاری تھی تاہم فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

دوسری جانب اس ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھی جنوبی افریقہ اور انڈیا ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More