ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا آخری ٹی20 ورلڈکپ تھا، جو حاصل کرنا چاہتا تھا کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی بار ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ سے رنز نہیں بن رہے، لیکن پھر چیزیں بدل جاتی ہیں۔

بھارت دوسری بار ٹی 20ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم کو ضرورت تھی میں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بہت خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں تحمل میں رہنے کی کوشش کی، میرا بیٹا اور فیملی اس وقت یہاں موجود ہیں اور میں بہت خوش ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More