پاکستان سے سیمنٹ کی برآمد میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

ملک سے سیمنٹ کی برآمد ات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے اب تک 7.15 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامثبت آغاز، ڈالر مزید سستا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 4.57 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، جون کے مہینہ میں اب تک 0.51 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی،جوگزشتہ سال جون کے مقابلے میں 11فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال جون میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.58 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 37.87 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 40.02 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More