اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان سامنے آیا ہے، 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس 78 ہزار 170 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کاروباری دن منفی رہا۔

سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے تولہ ہو گیا

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری دن میں 632 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہوکر 77940 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 11.4ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 10290 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More