ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر12 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 62 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

کسی کے ساتھ ڈیل کریں گے نہ کسی کو ڈھیل دیں گے، اسد قیصر

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 278 روپے 42 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 62 پیسے کا ہو گیا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی  ڈالر کی قیمت خرید277.75روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔

دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ 91 پیسے کے اضافے سے قیمت 352.60 روپے سے بڑھ کر 353.51 روپے ہو گئی ہے ۔جبکہ یورو 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

اسی طرح سوئس فرانک 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 311.80 روپے پر بند ہوا ، جبکہ چینی یوآن کی قدر 2 روپے 11 پیسے کی کمی سے 38 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی۔

اگر خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سعودی ریال 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 74 روپے 23 پیسے جبکہ اماراتی درہم 3 پیسے کی معمولی اضافے کے بعد 75 روپے 86 پیسے کا ہو گیا ہے۔

ملک بھر میں کل سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

دوسری جانب سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی، سونا فی تولہ 500 روپے سستا ہو گیا۔ 500 روپے سستا ہونے کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا،یاد رہے کہ تین روز قبل سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ کمی آئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More