امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار اینڈریو ملر مستعفی

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار اینڈریو ملر مستعفی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار اینڈریو ملر امریکی صدر جوبائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے مخالف تھے۔ اینڈریو ملر فلسطینیوں کے حقوق اور فلسطینی ریاست کے حامی تھے۔

اینڈریوملر نے استعفے کی وجہ خاندانی ذمہ داریوں کو قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار اینڈریوملر نائب معاون وزیر برائے اسرائیل فلسطینی امور کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

اینڈریو ملر اپنے شعبے میں مستعفی امریکی عہدیداروں میں سب سے سینئر ہیں۔ اینڈریو ملر سے پہلے بائیڈن انتظامیہ کے 8 دیگر اہلکار بھی غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More