میکسیکو میں گرمی کی شدید لہر، 155 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

میکسیکو: میکسیکو میں رواں سال کے آغاز سے ہی مؤثر رہنے والی گرمی کی لہر سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 155 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کی سطح بھی کم ہو گئی۔

2024 کے آغاز سے اب تک میکسیکو میں انتہائی گرم موسم کی وجہ سے 155 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں ویراکروز میں ہوئیں۔

ریاست ویراکروز، تباسکو، تاماولیپاس، نیو لیون اور سان لوئس پوٹوسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 ہلاکتیں، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صرف 13 سے 18جون کے درمیان زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے 30 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سن اسٹروک کی وجہ سے تقریبا 2 ہزار 567 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

میکسیکو کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدید لہر 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More