آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈپارٹمنٹ لیوجیان چاو نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے چین کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ نہ آئے، وزیر داخلہ محسن نقوی
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی ملاقاتوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ چینی وزیر نے علاقائی امن واستحکام کو برقراررکھنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور سی پیک پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔