حارث رؤف کی مداح سے جھڑپ پرشاداب خان بول پڑے

سچ ٹی وی  |  Jun 18, 2024

 قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نےحارث رؤف کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کے واقعہ پرردعمل جاری کردیا ۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس پر تنقید کرنا شائقین کا حق ہے، ہم اسے قبول کرتے ہیں اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ لیکن کسی پر ان کے خاندان کی موجودگی میں ذاتی طور پر حملہ کرنا ٹھیک نہیں ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ کیسا محسوس کریں گے اگر کوئی آپ پر خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے ذاتی طور پر حملہ کرے؟۔

خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں مداح سے لڑائی کرتے دیکھا گیا،

ویڈیو میں حارث روف کو مداح کو گھٹیا کہتے ہوئے سنا گیا جبکہ وہ مداح کو مارنے بھی بھاگے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More