حج کا رکن وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

مکہ مکرمہ: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوئے۔ جس کے بعد حجاج مسجد نمرہ اور میدان عرفات میں حج کا خطبہ سنیں گے۔

خطبہ حج اردو سمیت مختلف زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے۔ حجاج غروب آفتاب تک وقوف کریں گے۔

سورج غروب ہوتے ہی حجاج کرام کے قافلے مزدلفہ کا رخ کریں گے اور پھر مزدلفہ میں حجاج مغرب اور عشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور رات وہیں بسر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، حج سیزن کے دوران پہلی بار سیلف ڈرائیونگ ائیر ٹیکسی سروس متعارف

10 ذی الحج کو نماز فجر ادا کرنے کے بعد حجاج کرام واپس منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔ جہاں سے رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے) کے لیے جمرات جائیں گے۔

شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام اللہ کی راہ میں قربانی دیں گے اس کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے۔

واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچے تھے۔ جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More