حکومت کا مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کا اعلان، شہریوں میں خوشی کی لہر

سچ ٹی وی  |  Jun 13, 2024

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر سسٹم کے فروغ اور اقدامات کیلیے بھی خصوصی رقم مختص کی ہے۔

صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مجبتی شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا ہے، جس کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کرے جارہے ہیں جبکہ تنصیب کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہر غریب کو گھر فراہم کیا جائے گا جبکہ پانچ مرلے کے گھر کی تعمیر کے لیے حکومت شہریوں کو قرض بھی فراہم کرے گی۔

 انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلیے 10 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More