ریٹیلرز کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ضروری ہے ، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریٹیلرز کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ضروری ہے تاکہ دیگر طبقات پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہو۔ جمعرات کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپریل میں رضاکارانہ رجسٹریشن کے تحت صرف 75 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی تھی،

tax

مئی میں ایف بی آر نے چھ شہروں میں اقدامات شروع کیے جس کے نتیجے میں اب تک 31 ہزار ریٹیلرز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، یہ عمل جاری رہے گا اور یکم جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس کا اطلاق ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت 9 ٹریلین روپے کی کرنسی کی گردش ہے، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے معاملات درست ہو سکتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کیش ٹرانزیکشن کو کم سے کم اور ختم کیا جائے، پوائنٹ آف سیل رجسٹریشن کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More