کسی بھی نان فائلر فرد کی موبائل سِم نوٹس کے بغیر بلاک نہیں کی گئی ہے، امجد زبیر ٹوانہ

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ کسی بھی نان فائلر فرد کی موبائل سِم نوٹس کے بغیر بلاک نہیں کی گئی ہے۔ جمعرات کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نان فائلر کو پہلے نوٹس دیا جاتا ہے جس کے بعد اسے ایک ریمائنڈر بھی جاری ہوتا ہے اس کے بعد سم بند ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ہزار 800 روپے کے ٹیکسوں میں سے 1751 ارب روپے پالیسی مداخلتوں سے حاصل ہوں گے جبکہ باقی خود مختار اور جی ڈی پی گروتھ سے جنریٹ ہوں گے، کورٹ کیسز سے بھی شارٹ فال پورا ہونے کی امید ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پی او ایس انعامی سکیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More