صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے سادہ اور پر وقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ممتاز علی شاہ صوبہ سندھ میں چیف سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

وہ باصلاحیت، اعلیٰ سطح کے فیصلہ سازی اور مختلف بین الاقوامی اداروں اور فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف عوامی محکموں میں اہم ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ ممتاز علی شاہ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں گڈ گورننس کے ذریعے انہیں بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔\932

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More