اسلام آباد ہائیکورٹ: عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم

سچ ٹی وی  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدت میں نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی رکورٹ نے سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے استدعا کر رکھی تھی کہ سیشن جج محفوظ فیصلہ سنائیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے ایک اور استدعا کر رکھی تھی کہ دوسری صورت میں اپیل خود ہائی کورٹ سنے۔

بشریٰ بی بی نے سیشن کورٹ میں زیرِ التواء سزا معطلی کی درخواست سن کر فیصلہ کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More