سعودی ولی عہد سے یوکرین صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

جدہ ۔13جون (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد نےبحران کے حل کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کے حوالے سے مملکت کی خواہش اورسپورٹ کا اعادہ کیا۔

بحران کے نتیجے میں انسانی اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پربات چیت کی۔یوکرینی صدر نے ممملکت کا دورہ کرنے اور سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمساعد بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More