سعودی قیادت کا کویت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

ریاض ۔13جون (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے علاقے المنقف کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ سے ہونے والی اموات پر امیر کویت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرنے والوں کے اہل خانہ، کویت کے عوام سے بھی دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔سعودی وزارت خارجہ نے بھی کویت کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت نے بیان میں کویت کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی آتشزدگی سے ہونے والی اموات پر دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کویت کی حکومت، عوام اور متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت، ہمدردی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے کہ کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More