حکومت نے وفاقی بجٹ میں ڈیم کیلئے رقم مختص کر کے سستی بجلی کی بنیاد رکھی ہے،سیکرٹری اپٹپما

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

فیصل آباد ۔ 12 جون (اے پی پی):سیکرٹری آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما)محمد اشرف نے کہا کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ڈیم کیلئے رقم مختص کر کے سستی بجلی کی بنیاد رکھی ہے۔وفاقی بجٹ 2024-25 پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو تیل کی بجائے پانی، ہوا اور شمسی توانائی کی طرف آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بجٹ میں سولر سسٹم کی تمام مصنوعات پر رعاتیں دی گئی ہیں جس سے شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنا صارفین کیلئے آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر دی گئی ہے جو کہ مہنگائی میں پسے ہوئے مزدور عوام کیلئے احسن اقدام ہے۔ اس کے علاوہ تنخواہوں میں 20سے 25فیصد اضافہ کرنے سے تنخواہ دار طبقہ کو مہنگائی سے نپٹنے کیلئے کچھ ریلیف ضرور فراہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری اور ایکسپوٹرز کیلئے اگر بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کم کر دیا جائے تو ہم مسابقت میں بہتر پوزیشن پر آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے سے ٹیکس اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور بہترین ریکوری سے ملکی ترقی میں اضافہ ہوگا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More