چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترکی میں اعلی ٰعسکری قیادت سے ملاقاتیں ، شاندار خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے بھی نوازا گیا

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

راولپنڈی ۔12جون (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکی میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، دوطرفہ دفاعی تعاون بشمول سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے جوترکی کے سرکاری دورے پر ہیں، ترکش وزیر دفاع جنرل (ر) یاسر گلر، کمانڈر ترک جنرل سٹاف جنرل متین گورک ، کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل سیلکوک بائراکتار اوگلو، کمانڈر ترک نیول فورسز ایڈمرل ایرکیومنٹ تتلی اوگلو، ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کامل کادیوگلو، صدر ایس ایس بی (دفاعی پیداوار سے متعلق ایک سرکاری ایجنسی) ہالوک گورگن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔شاندار خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More