آئندہ مالی سال آبی وسائل ڈویژن کے ہائیڈل منصوبوں کی جاری سکیموں پر 213224 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سا ل کے دوران آبی وسائل ڈویژن کے ہائیڈل منصوبوں کی جاری سکیموں پر 213224 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

بدھ کو جاری 25-2024 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت عطا آباد میں 50 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کے لئے 5500 ملین روپے، درگئی پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے 2928 ملین روپے، تربیلا فائیو توسیع منصوبے کے لئے 14144.920 ملین روپے، منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لئے 11034 ملین روپے،

دیامربھاشا ڈیم پاور جنریشن منصوبے کےلئے 3602 ملین روپے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 160897 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More