وفاقی حکومت نے متوازن اور عوامی امیدوں کے مطابق بجٹ پیش کیا ہے،رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

کوئٹہ۔ 12 جون (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے وفاقی حکومت کے پہلے بجٹ کو متوازن اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو عوام کی امیدوں کے مطابق 2024٫ 25 کا بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بجٹ کے تاریخی دن پر اپوزشن کا شور شرابہ افسوسناک امر ہے، پارلیمنیٹ کے فلور پر اپوزشن جماعتیں بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مثبت تنقید کا خندہ پیشانی سے خیرمقدم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مزدروں،کسانوں، طالب علموں، صحافیوں، خواتین، سرکاری ملازمین سمیت ہرطبقے کے لوگوں کے لیے مراعات رکھی گئی ہیں اسلئے اپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید کی بجائے وفاقی بجٹ کا تسلی سے مطالعہ کرکے عوام دوست اقدامات کی تائید کریں تاکہ وطن عزیز کو سیاسی استحکام کی جانب راغب کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More