مہنگائی کم ہونے کے باوجود حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے،سینیٹر پرویز رشید

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ، سابق وفاقی وزیر اطلاعات ،سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کے باوجود حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ،اس سے نہ صرف قوت خرید میں اضافہ ہوگا بلکہ آمدن میں بڑھے گی ۔

بدھ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ 2024-25 دونوں ایوانوں میں پیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ لابی میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دانشمند مندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے اس کے باوجود آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More